چین  نے پہلے دونوں گولڈ میڈلز جیت لیے، امریکہ ایک گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

چین  نے پہلے دونوں گولڈ میڈلز جیت لیے، امریکہ ایک گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

 ویب ڈیسک: چین  نے پہلے دونوں گولڈ میڈلز جیت لیے جبکہ امریکہ ایک گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق چین نے دو گولڈ میڈل جیت لیے چین نے گولڈ میڈل ڈائیونگ اور شوٹنگ مقابلوں میں جیتے ہیں۔ جبکہ کوریا اور امریکا نے چاندی کا ایک ، ایک تمغہ اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ برطانیہ اور قازقستان کانسی کے تمغے جیتے میں کامیاب رہا۔

گیمز کے پہلے دن خواتین کے 3 میٹر اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ ایونٹ میں عالمی چیمپئین جوڑی چانگ یانی  اور چن ییوین نے توقعات کے عین مطابق چین کے لیے گولڈ میڈل جیتا جب کہ امریکہ کی سارہ بیکن اور کیسیڈی کک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

انگلینڈ کی ڈائیورز یاسمین ہارپر اور اسکارلیٹ میو جینسن نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل پر قبضہ جمایا، شوٹنگ کے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم  اوینٹ میں   چین کے یوٹنگ ہوانگ اور لیہاؤ شینگ نے پہلی پوزیشن کے ساتھ اپنے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا۔

اس ایونٹ میں پاکستان اولمپئین گلفا جوزف اور کشمالہ طلعت پر مشتمل جوڑی خاطر خواہ نتیجہ دینے میں ناکام رہی اور ابتدائی مقابلے ہی میں خارج ہوگئی۔

دوسری جانب گلفام  جوزف 10 میٹرائیر پسٹل مینز اور کشمالہ طارق خواتین کے  10 میٹر ائیر پسٹل ایونٹ کے کوالیفیکشن راونڈ میں ہی مات کھا گئے۔

امریکہ کی 27 سالہ پیراک کیٹی لیڈیکی نے خواتین کے 400 میٹر فری اسٹائل ایونٹ  میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا، پہلے دن 13 ایونٹس میں میڈلز کے لیےروائیتی حریفوں چین اور امریکہ کے درمیان  سخت مقابلے متوقع ہیں۔

Watch Live Public News