ویب ڈیسک: پاک فوج کے پہلے نشانِ حیدر، کیپٹن محمد سرور شہید کے 77ویں یومِ شہادت پر ملک بھر میں قرآن خوانی، دعاؤں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر قوم نے اپنے عظیم سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا، علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔
کیپٹن محمد سرور شہید، نشان حیدر کی برسی پر علماءکرام کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیں اتحاد اور یگانگت کا درس دیتی ہیں،شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں،شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا،جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں۔
علماء کرام نے مزید کہا کہ آزاد فضاء میں سانس لینا ہمارے شہداء کی قربانیوں کی ہی مرہونِ منت ہے،شہید کیپٹن محمد سرور شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔