ویب ڈیسک: مودی سرکار کے بلند و بانگ ترقیاتی دعووں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ حالیہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میں پیش آیا، جہاں ایک سرکاری اسکول کی بوسیدہ چھت گرنے سے 7 معصوم طلباء جان کی بازی ہار گئے جبکہ 28 بچے شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی قوم کو ترقی کے فریب میں مبتلا رکھا،بھارت میں تعلیم، روزگار اور صحت جیسے بنیادی شعبے بدترین زوال کا شکار ہے، مودی سرکار کی کرپشن نے بھارت کی بنیادی سہولیات کو نااہلی اور لوٹ مار کا شکار بنا دیا،بی جے پی کے طویل اقتدار کے دوران بھارت میں تعلیم جیسی بنیادی سہولت بھی مسلسل نظرانداز کیاگیا،راجستھان میں اسکول کی چھت گرنے سے معصوم بچوں کی موت، مودی کی تعلیم دشمن پالیسیوں اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع جھالاواڑ کے گاؤں پیپلودی میں سرکاری اسکول کی چھت گرنے سے 7 طلباء کی موت اور 28 شدید زخمی ہوگئے،حادثہ اس وقت پیش آیا جب طلباء صبح کی اسمبلی کے لیے جمع ہو رہے تھے کہ چھت اچانک زمین بوس ہو گئی، تقریباً 35 بچے ملبے تلے دب گئے، جنہیں مقامی افراد، اساتذہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا،جائے حادثہ پر خوفناک چیخ و پکار سنائی دے رہی تھی، جب والدین اور اہلِ علاقہ بچوں کو زندہ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔
دی پرنٹ کے مطابق 7 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، باقی زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،جاں بحق بچوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان تھیں،9شدید زخمی بچوں کو جھالاواڑ ڈسٹرکٹ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے،اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ اسکول کی خستہ حالی سے متعلق انتظامیہ کو کئی بار مطلع کیا گیا، مگر انتظامیہ نےکوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، بارشوں سے کمزور عمارت بروقت توجہ نہ ملنے پر زمین بوس ہوئی، اصل وجہ ناقص اور بوسیدہ ڈھانچہ نکلا۔
مودی راج میں اسکول انفراسٹرکچر کرپٹ بیوروکریسی اور کرپشن کی نذر ہو گیا، معصوم بچے ملبے تلے دفن ہوگئے،بھارت میں بنیادی سہولیات نظرانداز، بدانتظامی کے باعث عوام کی جان و مال مسلسل خطرے میں ہے، مودی سرکارصرف تعزیتی بیانات تک محدود، جبکہ خستہ حال اسکول عمارتوں کی مرمت، فنڈنگ یا تحفظ کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں ہے اور مودی سرکار کے بلند و بانگ ترقیاتی کےدعوے صرف سیاسی نعروں اور اشتہاری مہمات تک محدود رہ گئے ہیں۔