اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کیپشن: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے، جس میں شرحِ سود میں اضافے، کمی یا اسے موجودہ سطح پر برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بعد ازاں پریس کانفرنس میں آگاہ کریں گے۔ معاشی ماہرین اور مالیاتی اداروں کے مطابق امکان ہے کہ اسٹیٹ بینک بنیادی شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات نے مہنگائی میں کمی اور شرحِ سود میں مزید کمی کے امکانات کو متاثر کیا ہے۔

دوسری جانب رواں ہفتے جاپان، امریکا اور برطانیہ کے مرکزی بینک بھی اپنی مانیٹری پالیسیوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کر رہے ہیں، جن کے فیصلوں پر عالمی مالیاتی منڈیوں کی نظریں مرکوز ہیں۔

Watch Live Public News