پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
کیپشن: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے انسانی جانوں کے تحفظ کے پیشِ نظر صوبے بھر میں ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت گلیوں، سڑکوں اور کھلی جگہوں پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی پابندی ہوگی۔

ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق بغیر اجازت کشتی رانی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ تمام متعلقہ سرگرمیوں پر یہ پابندی 60 روز تک نافذ رہے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبے کے مختلف ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہے، جس کے باعث حادثات کے خطرے کے پیشِ نظر یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News