ویب ڈیسک: معروف غیر منفعتی تنظیم اسپائرنگ فیوچرز یو ایس اے کی بانی صدر عظمیٰ قریشی کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سہگل سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر نےتعلیمی تعاون بڑھانے کا اعلان کیا۔
اس ملاقات میں عظمیٰ قریشی نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور مستحق بچوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے اپنی تنظیم کے جاری منصوبوں سے صدر چیمبر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسپائرنگ فیوچرز پاکستان کے اسکولوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کی نشاندہی کرتا ہے اور مالی وسائل کی کمی کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑنے والے بچوں کو پرائمری سے ہائر ایجوکیشن تک مکمل تعاون فراہم کرتا ہے۔
صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل نے اسپائرنگ فیوچرز کی تعلیمی خدمات اور سماجی بہبود کے اقدامات کو انتہائی سراہا ، دونوں رہنماؤں کے درمیان مستقبل میں تعلیمی اسکالرشپس، کاروباری انکیوبیشن پروگرامز، اسکولوں پر اتفاق کیا گیا