حکومت کا 29 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان 

حکومت کا 29 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان 

(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے 29 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان  کردیا۔

سندھ حکومت  نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 29 جولائی بروز بدھ سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے 29 جولائی کو بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تقریب بھٹ شاہ میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جائے گی۔جس میں سندھ بھر سے زائرین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

Watch Live Public News