باب المندب میں جو ہمارے جہاز پھنسے ہوئے تھے وہ نکل آئے ہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم 

باب المندب میں جو ہمارے جہاز پھنسے ہوئے تھے وہ نکل آئے ہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم 

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ باب المندب میں جو ہمارے جہاز پھنسے ہوئے تھے وہ نکل آئے ہیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو جو اچھی خبر ہے میں وہ شیئر کردوں، باب المندب میں جو ہمارے جہاز پھنسے ہوئے تھے وہ نکل آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل، ڈیزل اور پیٹرول نرمی کی طرف جارہا ہے۔ملک میں شفاف فارمولہ بن چکا ہے قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ اب بہتری کی طرف جائے گا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ سات دن کی ایوریج کا ایک دن کی ریڈنگ سے موازنہ کرکے ہمیں کٹہرے میں کھڑا کیا جارہا تھا۔ اوگرا نے تعین کرنا ہے فارمولہ آپ نکال کر دیکھ سکتے ہیں،سات دن کی ایوریج نیچے جارہی ہے تو قیمتیں بھی نیچے جائیں گی،اگر آج نہیں جارہی تو کل چلی جائے گی۔ ایوریج میرے آپکے پوچھنے سے تبدیل نہیں ہوگی۔

Watch Live Public News