فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ  سید عامر رضا کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ  سید عامر رضا کی ملاقات

(ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سید عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  جنرل سید عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیے جانے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل سید عامر رضا نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ  نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سید عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Watch Live Public News