(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے سابق چیئرمین اور ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر پرویز بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرحوم ڈاکٹر پرویز بٹ کی قومی دفاع، ایٹمی سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر پرویز بٹ نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنے اور سائنسی خود انحصاری کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا،مرحوم کی قومی خدمات ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔