امریکی صدر ٹرمپ کی  ایک بار پھر ایران پر سخت حملوں کی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ کی  ایک بار پھر ایران پر سخت حملوں کی دھمکی

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ مذاکرات ناکام ہونےکی صورت میں فوج کو ایران پر سخت حملےکرنے کا حکم دوں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر سخت حملوں کی دھمکی دیدی۔ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو وہ سخت فوجی کارروائی کا حکم دینے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سفارتکاری کیلئے دیے جانے والے وقت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ وقت نہیں یا تو بات چیت جلدی کامیاب ہوگی یا پھر بالکل نہیں ہوگی۔

Watch Live Public News