اسرائیل نواز اتھارٹی اب خواتین پر بھی حملہ آور ہونے لگی

اسرائیل نواز اتھارٹی اب خواتین پر بھی حملہ آور ہونے لگی
بیت المقدس ( ویب ڈیسک ) اسرائیل نواز اتھارٹی نے اخلاقیات کی تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے نہتے بے گناہ فلسطینی نزار بنات کو شہید کرنے کیخلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر دھاوا بول دیا ٗ اس دوران مظاہرے میں شریک خواتین کو ڈنڈے مارے گئے ٗ ان کو کپڑے سے پکڑ کر گھسیٹا گیا ۔https://twitter.com/ShehabAgency/status/1408853868503576577تفصیلات کے مطابق اسرائیل نواز اتھارٹی نے مظاہرہ کرنے والے ایک فلسطینی نزار بنات کو گرفتار کیا جس کی چند گھنٹوں بعد ہی موت واقع ہو گئی جس کے بعد فلسطینی مظاہرین اس وقت مغربی کنارے اور دیگر مقامات پر احتجاج کرنے میں مصروف ہیں۔ بنات کے ورثا کا الزام ہے کہ ان کےبیٹے کو قتل کیا گیا ہے ۔اسی سلسلہ میں گزشتہ روز بھی فلسطینی مظاہرین مغربی کنارے میں احتجاج میں مصروف تھے جب اسرائیلی نواز اتھارٹی نے ان پر دھاوا بول دیا ٗ پرامن مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کو گولیاں داغی گئیں ٗ مظاہرین نے پرامن انداز میں اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی ٗسوشل میڈیا پر فلسطینیوں کو اس جنازے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس پر ہزاروں مظاہرین اکٹھے ہوگئے۔https://twitter.com/ShehabAgency/status/1408846810886676486اس سارے واقعہ میں افسوسناک واقعات تب رونما ہوئے جب اسرائیل نواز اتھارٹی کی جا نب سے احتجاج کرنے والی خواتین کو بھی نہ بخشا گیا اور انہیں ڈنڈے مارے گئے ٗ کپڑے سے پکڑ کر گھسیٹا گیا اور ایک خاتون کو تو زمین پر لٹا کر مارا گیا۔

Watch Live Public News