ویب ڈیسک: جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہو گیا۔ مودی سرکار نے ایک بار پھر اپنی عوام کو گمراہ کرنے اور عالمی برادری کو دھوکہ دینے کے لیے جعلی دہشت گردی کے واقعے کا ڈرامہ رچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار اپنی عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے فالس فلیگ آپریشن کی حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہے،مودی کے جنگی جنون کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے،26 جون کو بھارتی ایکس اکاؤنٹ نے ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کی اطلاع دی۔
بھارتی ٹویٹ کے مطابق پاکستان کے جیش محمد کے دہشت گرد ہندوستانی فوج کے 6 پیراکے اسپیشل فورسز کے گھیرے میں،جیش محمد اور بھارتی فو ج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ابھی تک فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ حسب روایت بغیر کسی ثبوت کے ان دہشتگردوں کو پاکستان سے جوڑ دیا گیا۔
مودی سرکار خودساختہ بیانیے کو پھیلانے کے لئے فالس فلیگ کا سہارا لیتی ہے جبکہ یہ حربہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔
اس سے قبل بھی بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جھوٹ کا سہارا لیکر پاکستان کیخلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا۔ مودی سرکار نے اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔