ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دریائی کناروں پر موجود ہوٹل فوری طور پر اپنی بیٹھنے کی گنجائش ہٹائیں، خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی ٹورسٹ سروز ونگ نے ہدایات جاری کردیں۔
ٹورسٹ سروز ونگ حکام کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بچاؤ کے پیش نظر دریائی کناروں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے سے گریز کریں، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہدایات اور سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل کریں۔
دریاؤں کے قریب کاروباری مراکز حفاظتی پروٹوکولز پر عمل درآمد کے لیے اپنی جگہوں کامعائنہ کریں،نئے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (NOCs) حاصل کرنا ضروری ہے۔
ایڈوائزری پر عمل نہ کرنے پر انتظامی اور قانونی کارروائی کی جائے گی، تمام کاروباری افراد سیلاب سے بچاؤ کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔
