(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کا30سال سے واجب الادا قرض صفر ہوگیا،مسلسل دوسرے سال ٹیکس فری بجٹ دینے کے کوشش کی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 10 مئی کو انڈیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی،افواج پاکستان، فیلڈ مارشل اور عاصم منیر ستائش کے حقدار ہے۔ ہم فسادی اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں، پاکستان امن کے اصولوں پر چلنے والی پرامن ریاست ہے، پاکستان قوم ایران کے ساتھ کھڑے ہونے پر قابل ستائش ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ بارہ سو چالیس ارب روپے کا ترقیاتی پروجیکٹ دینے پر اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، میں یہ حقیقت بتانا چاہتی ہوں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا ہے، پنجاب کا تیس کا قرضہ آج ڈیڑھ سال میں صفر ہوچکا ہے، مسلسل دوسرے سال ٹیکس فری بجٹ دینے کے کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آر اے کو بیس اضلاع تک مزید بڑھایا ہے جس سے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، مائینز اور منرلز کے شعبے میں تیس ارب روپے کی بچت کی گئی ہے، مائنز اور مینرلز کے وزیر شیر علی گورچانی کو شاباش دیتی ہوں۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ صوبے کی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے آئی ایم ایف کا ہدف پنجاب نے پورا کیا ہے،آئی ایم ایف کے فگرز کو مکمل کرنا اتنا آسان نہیں تھا، آئی ایم ایف کا ٹارگٹ پورا ایک مشکل کام تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح ہم نے صرف منصوبوں کا اعلان نہیں کیا بلکہ سب سے بڑا اینولیل ڈویلپمنٹ پروگرام دیا ہے، ایک ہزار تیرہ ارب روپے عوام کی بھلائی پر خرچ ہوچکا ہے، پنجاب کی ترقی پر اب تک خرچ ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے، پہلے ہمارا ترقیاتی بجٹ پانچ سو ارب تھا جو گیارہ سو ارب روپے تک پہنچ چکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے ایم پی ایز کو سیلوٹ کرتی ہوں، میں ایم پی ایز کی سپورٹ کے بغیر اہداف حاصل نہیں کرسکتے تھے، پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب بننے کے بعد کہا تھا کہ یہ ذمہ داری بڑا چیلنج ہے، میرا مقابلہ کارکردگی میں نواز شریف اور شہباز شریف سے ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا، الیکٹرک بسوں کا آغاز میں ساؤتھ پنجاب سے کررہی ہوں، پاکستان کی تاریخ کا پنجاب کی تاریخ کا پینے کے صاف پانی کا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ جنوبی پنجاب سے شروع کررہی ہوں۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ جناب اسپیکر میری طرف دیکھے ان کو نہ دیکھے ان کو آپ دیکھتے رہتے ہیں، علیمہ خان صاحبہ نے فرمادیا کہ بانی پی ٹی آئی مائنس ہوچکے ہیں، اللہ تعالیٰ کا نظام دیکھے آج ہم نہیں کہہ رہے ان کی اپنی جماعت کہہ رہی ہے وہ مائنس ہوچکے ہیں، ان کو ان کی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو وعدہ کرتی ہے پورا کرتی ہے، پاکستان کی کامیاب ترین اسکیم اپنی چھت اپنا گھر جاری ہے، چاہے فری ہسپتال ہوں ، مفت ادویات ہوں، ادویات عوام کو دہلیز پر پہنچائی جارہی ہیں، میرا سب سے زیادہ فوکس صحت اور تعلیم کے شعبوں میں رہا ہے، صحت کے لئے بیاسی ارب اور تعلیم کے لئے ڈیڑھ سو ارب روپے رکھا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال بھی تکمیل کے قریب ہے، پورے ملک سے عوام کا پنجاب میں کینسر کا بہترین علاج کیا جائے گا، نواز شریف کینسر ہسپتال پر دن رات کام چل رہا ہے، جناب اسپیکر پورے پنجاب میں برن یونٹ بنانے جارہے ہیں، ابھی تک میں نے آپ کو ہیلتھ پر پنجاب حکومت کا کام دکھایا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کا پورا ڈھانچہ تبدیل ہونے جارہا ہے، ہر بچے کی سکول تک رسائی ممکن بنائی جائے گی، تعلیم کا میرٹ پر چلنے والا پہلا پروگرام ہے، بیس ارب روپے کی لاگت سے پچپن ہزار بچوں کو سکالر شپ دے رہے ہیں، اس سال پچہتر ہزار بچوں کو سکالر شپ دینے جارہے ہیں، میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے جارہے ہیں، میں نے وزیر اعلی پنجاب بننے کے بعد سکول میل پروگرام شروع کیا۔