وزیر اعظم کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

وزیر اعظم کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف  نےمخصوص نشستوں کے حوالے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے  قانونی ٹیم کو مبارکباد اور انکی انتھک محنت پر پزیرائی کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی اور قانون کی درست تشریح ہوئی، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ آئیں حکومت کے ساتھ مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

خبر کا لنک: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، سپریم کورٹ نے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

خیال رہے کہ    سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا جس کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ہے۔آئینی بینچ نے 7 ججز کی اکثریت تمام نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں.آئینی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا.

  آئینی بینچ نے الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی کی نظر ثانی درخواستیں منظور کر لیں , آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشتیں حکومتی جماعتوں کو ملیں گی۔

Watch Live Public News