رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ ، مقدمہ درج کرلیا گیا

رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ ، مقدمہ درج کرلیا گیا

(ویب ڈیسک )  معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مقدمہ رجب بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیاہے،جس میں  440 اور 429 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

رجب بٹ کا کہنا ہے کہ  میرے گھر پر فائرنگ کی گئی اور گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں، فائرنگ کے باعث کتا بھی گولی لگنے سے مر گیا۔ 

ایف آئی آر کے متن میں رجب بٹ کا کہنا ہے کہ میں رات کو دوستوں کے ساتھ باہر تھا کہ 9 بج کر 45 منٹ پر گھر سے فون کال آئی اور بتایا گیا کہ گاڑی پر کچھ لوگ گھر کے باہر مجھے گالیاں دے رہے تھے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ، میں نے 15 پر کال کر کے واقعہ کی اطلاع دی ۔ نامعلوم افراد نے میرے اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی نیت سے فائرنگ کی ، مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

Watch Live Public News