سوات واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن، اعلیٰ افسران معطل

سوات واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن، اعلیٰ افسران معطل

ویب دیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا سوات واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  نےکارروائی کی، متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران کو معطل کردیا گیا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ذمہ داری کے تعین کے لیے وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کے تحت انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ 

اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، سوات کو سست ردعمل پر معطل کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کو بروقت وارننگ جاری نہ کرنے پر معطل کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کو پیشگی اقدامات نہ کرنے پر معطل کر دیا گیا, ریسکیو 1122 کے ضلعی انچارج کو بھی معطل کر دیا گیا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد مزید ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 17 افراد کو بہا کر لے گیا، جن میں سے 4 افراد کو بچا لیا گیا۔

 سیلابی ریلے میں بہنے والے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 4 افراد تاحال  لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Watch Live Public News