(ویب ڈیسک ) جنیوا میں کشمیری کمیونٹی کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق یورپ میں مقیم 300 سے زائد کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر پر کنٹرول کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمت کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے آر ایس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ اور ایجنڈے پر کڑی تنقید کی۔ بھارتی وزیراعظم مودی، وزیرداخلہ اور این ایس اے کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت بھی کی۔
مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو جوابدہ بنایا جائے۔ مظاہرین کی جانب سیاسی قائدین کی رہائی اور طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔