نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، رانا تنویر کا دعویٰ

نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، رانا تنویر کا دعویٰ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف جلد ہی وطن میں موجود ہونگے۔ رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بڑی تبدیلی ہو جائے گی۔ اتحادی جماعتیں اور پی ٹی آئی کے منحرف اراکین ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں، تاہم اس کا اعلان ہونا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لگ بھگ 35 اراکین اسمبلی گذشتہ ڈیڑھ سال سے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ فیصلہ کر چکے ہیں عمران خان حکومت کیخلاف وہ ہمارا ساتھ دیں گے۔ یہ بات ذہن میں رہنے پی ٹی آئی کے متعدد منحرف اراکین اسمبلی میڈیا کے سامنے آ کر اپنے تحفظات اظہار کر چکے ہیں۔ قرین قیاس یہی ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ ہی دے گے۔ تاہم تحریک انصاف قیادت کی جانب سے بھی دعوے کئے جا رہے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ جن جن لوگوں کو تحفظات تھے، وہ سب واپس آ چکے ہیں۔ گذشتہ روز کمالیہ میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے بھی کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے جو اراکین ناراض تھے، ان کی واپسی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی چال بازیوں نے ہماری پارٹی کے سوئے ہوئے کارکنوں کو جگا دیا ہے۔ اقتدار تو آنے جانے والی چیز ہے۔ میں زرداری، شہباز شریف، نواز شریف اور فضل الرحمان کو کرپشن کے معاملے میں نہیں چھوڑوں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔