بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار شہبازشریف،مریم نوازہوں گے، بیرسٹر سیف

بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار شہبازشریف،مریم نوازہوں گے، بیرسٹر سیف
کیپشن: بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار شہبازشریف،مریم نوازہوں گے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ بنی گالہ میں سابق خاتون اول کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہے، انھیں کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کو کھانے کی اشیاء میں ملاوٹ کی شکایات آ رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بنی گالہ کا انتظام خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔بشری بی بی کو توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کے قیمتی تحائف ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلیٰ کی منصب پر فائز ہو گئیں۔