عمران خان،بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

عمران خان،بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
کیپشن: عمران خان،بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

 تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں فیصلے کے خلاف اپیلوں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی 6 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی کی مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی تھی۔