جلاؤگھیراؤ کےتین مقدمات میں عمران خان کی ضمانتوں پرسماعت کل تک ملتوی

جلاؤگھیراؤ کےتین مقدمات میں عمران خان کی ضمانتوں پرسماعت کل تک ملتوی
کیپشن: جلاؤگھیراؤ کےتین مقدمات میں عمران خان کی ضمانتوں پرسماعت کل تک ملتوی

ویب ڈیسک: انسداددہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤ سمیت تین مقدمات میں ضمانتوں پرسماعت کل تک ملتوی کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پرسماعت کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کروانے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت عمران خان کے جونیئر وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

بعد ازاں عدالت نے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت کل 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News