بھارت: موبائل چارجر میں شارٹ سرکٹ سے 4 بچے ہلاک

بھارت: موبائل چارجر میں شارٹ سرکٹ سے 4 بچے ہلاک
کیپشن: India: 4 children killed due to short circuit in mobile charger

ویب ڈیسک: بھارت میں موبائل فون چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس سے 4 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ والدین شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پوپی کے ضلع میراٹھ میں موبائل فون چارجر میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی۔ جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس افسوسناک واقعے میں ایک ہی گھر کے 4 بچے جھلس کر چل بسے، بچے حادثے کے وقت سو رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین انہیں بچانے کی کوشش میں جھلس گئے، بچوں کی والدہ شدید زخمی اور مقامی اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ والد کی حالت پہلے سے بہتر ہےتاہم اب بھی زیر علاج ہیں۔

Watch Live Public News