نویں جماعت کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،لاہوربورڈ

نویں جماعت کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،لاہوربورڈ
کیپشن: نویں جماعت کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،لاہوربورڈ

ویب ڈیسک: لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔

ترجمان لاہوربورڈ کے مطابق 28 مارچ اور 4 اپریل کو ہونے والے امتحان شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔

ترجمان کے مطابق 28 مارچ کو ترجمہ القران اور غیر مسلموں کیلئے ایتھکس کا پرچہ شیڈول کےمطابق ہوگا۔

ترجمان لاہور بورڈ نے بتایا کہ 4 اپریل کو فیشن ڈیزائننگ، آرٹ ، ماڈل ڈرائنگ ، فزیالوجی اور ماحولیاتی مطالعہ کے پیپر ہونگے۔

Watch Live Public News