9مئی مقدمات:عمران خان کا درخواست ضمانتوں پر جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع

9مئی مقدمات:عمران خان کا درخواست ضمانتوں پر جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
کیپشن: 9مئی مقدمات:عمران خان کا درخواست ضمانتوں پر جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دیں۔

بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگاکر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو رکنی بنچ نے 24 مارچ کو کیسز سماعت کے لیے مقرر کیے تھے۔

بانی پی ٹی آئی کے مطابق 24 مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی، کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت نو مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔

Watch Live Public News