اسلام آباد اور خیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور خیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

اسلام آباد اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 198کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علا قہ ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان ریجن میں کوہ ہندوکش تھا۔

چارسدہ،مردان،سوات،چترال،شانگلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ایبٹ آبادڈویژن اور مالاکنڈ ڈویثرن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News