بحیرہ احمر میں سیاحوں کی آبدوز کو حادثہ ، 6 افراد ہلاک 

بحیرہ احمر میں سیاحوں کی آبدوز کو حادثہ ، 6 افراد ہلاک 

(ویب ڈیسک )   بحیرہ احمر میں سیاحوں کی آبدوز کے حادثے میں 6افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   مصر کے بحیرہ احمر کے شہر ہرغدا کے ساحل پر ایک سیاح آبدوز ڈوبنے کے بعد کم از کم چھ افراد کی ہلاکت اور نو دیگر زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

39 افراد کو بچالیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ آبدوز میں تقریباً 40 سیاح سوار تھے۔

یہ ہرغدا میں سیاحوں کی کشتیوں کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔نومبر میں سی سٹوری نامی سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی تھی، جس میں ایک برطانوی جوڑے سمیت 11 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے اور 35 زندہ بچ گئے تھے۔

سندھباد آبدوز کئی سالوں سے ہرغدہ کے علاقے میں سیاحوں کیلئے سروس فراہم کر رہی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس دنیا کی واحد "14 حقیقی تفریحی آبدوزوں" میں سے2 ہیں۔

کمپنی سیاحوں کو سمندر میں 25 میٹر (82 فٹ) گہرائی میں سفر کرنے کی اجازت دیتی ہے تاکہ500 میٹر لمبی  مرجان کی چٹان کوتلاش کرسکیں۔

دوسری جانب   مصر میں روسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ہم ابھی تک واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرنے کا انتظار کر رہے ہیں تاہم   آبدوز پر سوار تمام سیاح روسی تھے۔

فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کشتی پر 45 مسافر سوار تھے جن میں بچے بھی شامل تھے۔

Watch Live Public News