(ویب ڈیسک) روس کی جانب سے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی جہاز پر یوکرینی حملے کو ایران پر حملہ قرار دے دیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرینی حکومت کا بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز کو تباہ کرنا ایران پر حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیاں جاری ہیں اور ان کا جغرافیائی دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے، اس خطرے کو ختم کرنا اور تباہ کرنا ضروری ہے۔