(ویب ڈیسک ) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت3200 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 749 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہے ۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 52 ڈالر فی اونس ہے۔