(ویب ڈیسک ) حکومت نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے فیس کی حد مقرر کر دی، نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے مقرر کردی گئی۔
میڈیکل کالجوں میں فیسوں میں بے تحاشا اضافے پر قابو پانے کے اقدامات،حکومت نے میڈیکل کالجوں کی فیس میں کنٹرول، شفافیت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی میڈیکل کالجوں کی فیس کو محدود کر دیا گیا۔نجی کالجوں کو پی ایم اینڈ ڈی سی کو مالی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔فیسوں میں سالانہ اضافہ صرف سی پی آئی کے مطابق ہوگا۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز کے تحت فیسوں کو کم کرنے کی منظوری دی گئی۔
حکومت نے مہنگی فیسوں کا مسئلہ حل کر دیا، غیر ضروری فیس میں اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔