شانگلہ  میں  گاڑی حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق

شانگلہ  میں  گاڑی حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک ) شانگلہ  میں   گاڑی  کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

شانگلہ تحصیل الپوری ملک خیل کوٹکے کے مقام پر گاڑی حادثے  کا شکار  ہوگئی،   گاڑی ڈرائیورے بے قابو ہوکر گہری کہائی میں گر گئی۔

افسوسناک حادثے میں  6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ   3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان ریکسیو کے مطابق ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے تین  ایمبولینسز  اور میڈیکل ٹیم  جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو میڈکل ٹیم نے زخمیوں  کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ  ہیڈکواٹر   ہسپتال الپوری منتقل کردیا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ  3 شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کیلے  سیدو ٹیچینگ ہسپتال سوات منتقل  کردیا گیا۔ڈی او شانگلہ کی ہدیات پر ایمر جنسی آفیسر خان محمد نے خود موقع پر پہنچ کر نگرانی کی۔

Watch Live Public News