بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ غلط ہوگا، اگر وہ،،،سابق وزیر خزانہ کا اہم بیان آگیا

بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ غلط ہوگا، اگر وہ،،،سابق وزیر خزانہ کا اہم بیان آگیا

ویب ڈیسک: سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا پی ٹی آئی کو عید کے بعد حکومتی میٹنگ میں لازمی شرکت کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی اگر اجازت نہیں دیتے تو یہ اُن کا غلط فیصلہ ہوگا۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام کی میزبان نے سوال کیا کہ ’ حال ہی میں حکومت کی میٹنگ ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں ہوئی، اب عید بھی بلائے جانے پر بھی پی ٹی آئی کہتی ہے ہم نے شرکت نہیں کرنی، پھر قومی یکجہتی کیسے قائم ہوگی ؟ کیسے آگے بڑھا جائے گا؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا انہیں نہیں پتہ حکومت کی میٹنگ کس طرح کی ہوئی تھی؟ ہمارے دور میں 6،7 گھںٹے کی میٹنگ ہوئی تی اس میں جس مرضی نے سوال کرنا تھا، تقریر کرنی تھی کی،  ایسی ہی میٹنگ کی اب ضرورت ہے تاکہ جس سیاسی پارٹی کی تجاویر ہیں، تحفظات ہیں اُن کو دور کیا جاسکے۔

اسد عمر نے کہا اس میٹنگ میں پی ٹی آئی کی شرکت کرنا بہت ضروری ہے، اُن کے بغیر اس مسئلے پر اتفاق رائے قائم کرنا معانی خیز نہیں ہوگا، اس شرکت کے لئے وہ جو ایک چیز مانگ رہے ہیں اُن کو دے دینی چاہیے، وہ  عمران خان سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ نے شرکت نہیں کرنی تو میرے خیال میں اُن کا یہ فیصلہ غلط ہوگا، کم از کم آپ لیڈرشپ کو اجازت دیں تاکہ حکومت سے وہ کوئی مشورہ تو کرسکے۔

جو قومی یکجہتی قائم کرنی ہے اس میں عوام کی شرکت بھی ضروری ہے اور وہ سیاسی لیڈر کو فالوو کرتے ہیں اس لئے سیاسی لیڈر سے ہی بات کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کا ووٹر بیرسٹر گوہریا سلمان اکرم راجہ کو نہیں بلکہ عمران خان کو فالوو کرتا ہے۔ جس سے قومی یکجہتی کرنے کا موقع ملے گا، اگر وہ کہیں گے کہ نہ جاو اس میٹنگ میں تو اُن کا یہ فیصلہ غلط ہوگا۔

Watch Live Public News