نائلہ راجہ کا عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کے بیان پر سخت ردعمل

نائلہ راجہ کا عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کے بیان پر سخت ردعمل
کیپشن: نائلہ راجہ کا عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کے بیان پر سخت ردعمل

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کے الزامات پر نائلہ راجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے وضاحت جاری کر دی ہے۔

نائلہ راجہ نے انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ جھوٹی باتیں پھیلائی جائیں اور بعد ازاں انہیں حذف کر دیا جائے، مگر اس کے باوجود سوشل میڈیا پر انہیں بغیر تصدیق کے دوبارہ شیئر کیا جاتا رہے۔

انہوں نے ثانیہ اشفاق کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہیں ان کے بچوں میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں اور یہ معاملہ صرف والدین کے درمیان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی ثانیہ اشفاق سے رابطہ بھی نہیں کیا، لہٰذا وہ وضاحت کریں کہ ایسا دعویٰ کس بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔

نائلہ راجہ نے مزید کہا کہ انہیں بلاوجہ تنازع میں گھسیٹنے کی کوششیں بند کی جائیں اور ان کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے اسے اپنی " آخری وارننگ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی پر توجہ دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ اشفاق نے الزام عائد کیا تھا کہ نائلہ راجہ ان کے ایک بچے کی کسٹڈی حاصل کرنا چاہتی ہیں، تاہم نائلہ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

Watch Live Public News