ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ہوئی ہے۔
نئی قیمت کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 858 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 16,01 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 10 ڈالر کی کمی کے بعد 4,445 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔