(ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عوامی مسائل کے براہِ راست جائزے کے لیے ایک اہم اور غیر اعلانیہ دورہ کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔
ایران صدر نے دورے کے دوران رفاہ چین اسٹورز کی ایک برانچ کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اشیائے ضروریہ کی فراہمی، قیمتوں اور تقسیم کے نظام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بنیادی اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہریوں سے حال احوال دریافت کیا، شہری صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔