(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےجانے والے پی ایس ایل 11 کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےٹاس جیت کر کر اچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی نے مقرر 20 اوورز میں 181 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 وکٹ کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے معین علی 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 35، نوجوان محمد وسیم صفر پر جبکہ سلمان علی آغا 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعد بیگ 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے 14 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ 12 اور شاہد عزیز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد دانیال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ الزاری جوزف نے 2 جبکہ ابرار احمد اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 وکٹ کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سےشامل حسین ک نےبرق رفتار 52 رنز ضائع،کپتان سعود شکیل 33، رائلی روسو 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کیجانب سے حسن علی کی شاندار بولنگ، 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔معین علی، ایڈم زمپا اور سلمان علی آغا نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کراچی کنگز:
کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون میں کپتان ڈیوڈ وارنر، محمد وسیم، سلمان آغا، سعد بیگ، معین علی، خوشدل شاہ، اعظم خان، شاہد عزیز، حسن علی، ایڈم زیمپا اور میر حمزہ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے معروف لیگ اسپنر ایڈم زمپا کا پی ایس ایل میں ڈیبیو میچ ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فائنل الیون میں کپتان سعود شکیل، شامل حسین، رائلی روسو، حسن نواز، خواجہ نافع، بین میکڈرمٹ، ٹام کرن، احمد دانیال، الزاری، جوزف ابرار اور عثمان طارق شامل ہیں۔