(ویب ڈیسک)لیڈی ولنگڈن کے گائنی آپریشن تھیٹر میں 2 خواتین کے سی سیکشن میں ڈاکٹرز کی مقابلے بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ڈاکٹرز نے آپریشن کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔لیڈی ولنگڈن کے ڈاکٹرز کی جانب سے خواتین مریضوں کی پرائیویسی کا بھی خیال نہ رکھا گیا ۔
لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی انتظامیہ آپریشن تھیٹر کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے سے لاعلم ہے۔آپریشن تھیٹرز میں موبائل کے استعمال پر حکومتی پابندی کو بھی ہوا میں اڑا دیا گیا۔
مقابلے بازی میں خواتین کے آپریشنز کو خطرات سے دوچار کر دیا گیا ۔