وزیر اعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

وزیر اعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے، قوم پاکستان کی سفارتی کوششوں کی کامیابی کےلیے دعا کرے۔ پاکستان کی سفارتی کوششیں امت مسلمہ کے مفاد میں ہیں،چاہتے ہیں خطہ تباہ کن جنگ اور منفی اثرات سے نجات پائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں95روپے اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی،عوام کے معاشی تحفظ سے زیادہ کچھ عزیز نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 2 محاذوں پر اہم کردارادا کررہا ہے،ہم سب ایک خدا ایک رسول اور ایک کتاب پر ایمان رکھتے ہیں، پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنا کردارادا کررہا ہے۔

Watch Live Public News