وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ کی اہم ملاقات
کراچی ( پبلک نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ کی اہم ملاقات ٗ باہمی تعاون پر متفق ٗ سندھ کو کسی بھی ضرورت کی ضرورت پڑے ہم حاضر ہیں ٗ وفاقی وزیر داخلہ کی پیشکش ۔ آپ جب چاہیں آئیں ٗ ہم ملکر کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی اہم ملاقات ہوئی جس دوران وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ڈی جی علی نواز ٗ مشیر قانون ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی شریک رہے۔ ملاقات میں مختلف قومی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے وزارت داخلہ مہیا کرے گی، رینجرز حاضر ہے ،جب چاہے سندھ حکومت انکی آپریشن میں خدمات لے سکتی ہے،امن و امان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت کو چاہئے ہم مدد کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈاکوؤں کے خلاف دہشتگردی کے کیسز درج کرائے جائیں۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا اب 126 پر ہے، پہلے سندھ میں جان پہچان والوں کے ساتھ سفر کرتے تھے، 2007 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے گرینڈ آپریشن کرکے ہائی ویز کلیئر کروایا، کراچی میں بھی امن و امان اتنا خراب تھا کہ نو گو ایریا بن گئے تھے، پورا سندھ گڈو سے کوٹڑی بیراج تک کچا ایریا ہے، صرف 5/6 کلومیٹرز کا گھنا جنگل ہے، کشمور سہ رخی بارڈر کا شہر ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بارڈرز کو آپس میں ملاتا ہے، جنگل میں جرائم پیشہ افراد کا ڈیرہ دریا میں پانی آنے سے راستہ بند کردیتے ہیں، 23 مئی کو پولیس نے آٹھ مغویوں کو شکارپور کے کچے سے بازیاب کرانے کیلئے آپریشن کیا، اے پی سیز خراب ہونے کے باعث ڈاکوؤں نے حملہ کیا، حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، میڈیا نے یہ مسئلہ اچھالا، جس طرح ڈیرا غازی خان میں لڈی گینگ نے غریب لوگوں کو قتل کرکے وڈیو جاری کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آپ وزیر داخلہ ہیں، آپ جب بھی چاہیں آجائیں، ہم ملکر کام کریں گے، آپ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، کچھ حساس سازوسامان چاہئے، انکا بندوبست سندھ حکومت کررہی ہے، ان سازوسامان کی حاصلات میں وزارت داخلہ مدد کرے، ہم جلد کچے کے ایریا کو ڈاکؤوں سے صفایا کردیں گے۔

Watch Live Public News