ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 186 میگاواٹ تک پہنچ گیا 

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 186 میگاواٹ تک پہنچ گیا 
کیپشن: Electricity shortfall across the country has reached 6 thousand 186 MW

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 186 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 814 میگاواٹ تک ہے۔ 

پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 700 میگاواٹ پیداوار لی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھر 8 ہزار 820 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ونڈ پاور پلانٹس سے 780 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے 180، نیوکلیئر سے 3 ہزار 200 میگاواٹ پیداوار ہے۔ شارٹ فال کی وجہ سے دیہی علاقوں میں 8 گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم نقصانات و چوری والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

Watch Live Public News