شانگلہ  : جیپ کھائی میں گرنے سےبدقسمت  خاندان کے 8 افراد جاں بحق

شانگلہ  : جیپ کھائی میں گرنے سےبدقسمت  خاندان کے 8 افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک ) شانگلہ  میں   جیپ کھائی میں گرنے سےبدقسمت  خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شانگلہ تحصیل الپوری کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ پاگوڑی میں سواریوں سے بھری جیپ گہری کھائی میں جاگری ہے، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق سواریوں سے بھری جیپ بیلے بابا سے پاگوڑی جارہی تھی کہ تودو اوبو کے مقام پر حادثے کا شکار اور گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Watch Live Public News