ویب ڈیسک: ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ روڈ موٹر وے انٹرچینج کے قریب ایک افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لیہ چوک اعظم سے فیصل آباد جانے والا ایک مزدا، جس میں تقریباً 50 کے قریب چھوٹے جانور (بھیڑ/بکریاں) موجود تھیں، اچانک ٹائی راڈ کھلنے کے باعث بے قابو ہو کر الہڑ انٹرچینج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب الٹ گیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ روڈ موٹروے انٹرچینج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثات کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری ہے، ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے پر اچانک مزدا کا ٹائی راڈ کھلنے کے باعث بے قابو ہو گیا ۔
گاڑی پر 8افراداور 50کے قریب جانور سوار تھے ، چار افراد موقع پر ہی جاں بحق چار افراد شدیدزخمی ہوگئے تھے ۔
ریسکیو کی ٹیمیں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ، زخمیوں اور جاںبحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا ۔
حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں اعجاز،محمدمردا،انصار اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔