"گاؤ رکھشکوں" کا نیا ظلم: بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا

کیپشن: "گاؤ رکھشکوں" کا نیا ظلم: بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا

ویب ڈیسک: بھارت میں مذہبی انتہاپسندی کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں خود کو "گاؤ رکھشک" کہنے والے ہندو انتہا پسندوں نے 4 مسلمان نوجوانوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 تفصیلات کے مطابق مودی کے بھارت میں محض گوشت کی منتقلی جرم بن گیا،حملہ آوروں نے متاثرین کو گاڑی سے زبردستی نکالا اور انہیں اینٹوں، ڈنڈوں، سریوں سے مارا پیٹا،شدت پسندوں نے نہ صرف گاڑی کو نذر آتش کیا بلکہ موبائل فون اور نقدی بھی لوٹ لی۔

متاثرین کا کہناہےکہ بھینس کا گوشت لے جانا بھارتی قانون کی خلاف ورزی نہیں،چاروں متاثرین میں سے تین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حملے کی ویڈیوز سے ثابت ہوا کہ پولیس موقع پر موجود ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنی رہی،یہ واقعہ مودی سرکار اور بی جے پی کی ہندووتا سوچ کی عکاسی کرتا ہے، بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان انتہائی غیر محفوظ ہو چکے ہیں،علی گڑھ میں پیش آنے والا یہ لرزہ خیز واقعہ مودی سرکار کی مذہبی منافرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Watch Live Public News