پی ٹی آئی وکلاء نے سپرداری کی درخواستیں غلط دائر کردیں

پی ٹی آئی وکلاء نے سپرداری کی درخواستیں غلط دائر کردیں
کیپشن: پی ٹی آئی وکلاء نے سپرداری کی درخواستیں غلط دائر کردیں

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی وکلاء نےسسپرداری کی درخواستیں غلط دائر کردی۔عدالت نے پی ٹی آئی وکلاء کو ٹیکنیکل غلطیاں درست کرکے دوبارہ درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

وکلاء کیجانب سے علیمہ خان کا موبائل اور جیولری کی سپرداری کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کی۔ علیمہ خان کیجانب سے انصر کیانی ایڈووکیٹ اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنی درخواستیں دیکھیں آپ نے فریق کس کو بنایا ہوا ہے۔شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو مؤقف اپنایا کہ ہم نے پہلے بھی سپرداریاں کروائی ہیں متعلقہ حکام ہی فریق تھے۔انصر کیانی ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ میں سمجھ گیا ہوں غلطی کیا ہوئی ہے میں اسی درخواست پر ٹھیک کر دیتا ہوں۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ نہیں آپ دوبارہ نئی درخواستیں دائر کریں۔

یاد رہے کہ علیمہ خان کو 4 اکتوبر احتجاج کے موقع پر گرفتار کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News