اسٹیج اداکارہ نشا ملک پر شوہر کاتشدد

اسٹیج اداکارہ نشا ملک پر شوہر کاتشدد
کیپشن: اسٹیج اداکارہ نشا ملک پر شوہر کاتشدد

ویب ڈیسک: اسٹیج اداکارہ نشا ملک کےشوہر نے انہیں تشدد کا نشانہ بناڈالا، سی پی او نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا ہدایت کردی جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اسٹیج اداکارہ نشا ملک نے اپنے شوہر اور اس کے ساتھیوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے تھانے میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا،ان کے شوہر نے انہیں زبردستی ڈانس کرنے پر مجبور کیا، اور انکار پر بہیمانہ تشدد کر کے زخمی کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف انہیں مارا پیٹا گیا بلکہ شوہر کے دوستوں نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ اداکارہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں تشدد، ہراسانی اور زیادتی کی کوشش جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔

اداکارہ نشا ملک کا کہنا ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لیے قانونی چارہ جوئی کریں گی اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب سی پی او نے واقعے کو انتہائی سنگین نوعیت کا قرار دیتے ہوئے اعلیٰ افسران کو فوری طور پر مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Watch Live Public News