(ویب ڈیسک ) محکمہ تعلیم راولپنڈی نےگرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم راولپنڈی نے چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 مئی سے 14 اگست تک بند رہیں گے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مئی 2025 کے بعد کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا، تدریسی عملہ بھی چھٹیوں پر ہو گا، سمر کیمپ کی اجازت نہیں ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نجی تعلیمی ادارے 3 ماہ کی ایڈوانس فیس وصول نہیں کریں گے، تمام تعلیمی ادارے چھٹیوں کے بعد 15 اگست سے کھلیں گے، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
