ملک کے مختلف حصوں میں بادل برس پڑے، درخت گرنے سے گاڑی تباہ

ملک کے مختلف حصوں میں بادل برس پڑے، درخت گرنے سے گاڑی تباہ

ویب ڈیسک: راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سہ پہر کے وقت اچانک آسمان پر گہرے بادل چھائے اور دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تیز آندھی اور جھکڑچل پڑی، طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد درخت گر گئے، آبپارہ مارکیٹ کے قرب درخت گاڑی پر گر گیا۔

، درخت گرنے سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، تیز ہواؤں کے باعث بل بورڈز اڑگئے۔

شہریوں نے چھتوں پر لگے ہوئے سولر پینلز کو بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کرلیے ہیں, کچھ روز قبل آنے والی آندھی کے باعث سولر پینلز چھتوں سے اڑ گئے تھے، جبکہ مختلف حادثات میں 14 افراد زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی ژالہ باری کے باعث گھروں کے شیشے ٹوٹنے کے ساتھ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

محکمہ موسمیات نے آج قبل از وقت شہریوں کو بتایا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، لہٰذا اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

Watch Live Public News