(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے مطابق محمد عباس کو انجرڈ محمد وسیم جونیئر کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق عباس آفریدی کو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، محمد عباس کو انجرڈ محمد وسیم جونیئر کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوئے۔
خیال رہے کہ محمد وسیم جونیئر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے لاہور میں ہوگا۔