(ویب ڈیسک ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں فٹبال کے چند عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں نمبر 10 جرسی پہننے والے کھلاڑیوں کو فوکس کیا گیا۔ اس پوسٹ میں فٹبال کے سپر اسٹارز جیسے لیونل میسی، نیمار اور لوکا موڈرچ کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی کی جرسی بھی نمایاں کی گئی ہے۔

ان تمام کھلاڑیوں میں مشترکہ بات یہ ہے کہ وہ نمبر 10 کی جرسی پہنتے ہیں، جو عموماً کھیل کے نمایاں اور فیصلہ کن کھلاڑیوں سے منسوب کی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا کا یہ اقدام ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی شائقین کو زیادہ سے زیادہ متحرک اور شامل کرنے کی ایک حکمت عملی کا حصہ ہے۔مختلف ممالک میں مقامی سطح پر سوشل میڈیا پر شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے فیفا کی خصوصی ڈیجیٹل ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔